لاہور:پاکستان پیپلز پارٹی نے حکومت مخالف تحریک شروع کرنے سے قبل 5 جنوری کو لاہور میں میدان لگانے کا اعلان کردیا۔
ذرائع کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی 5 جنوری کو صوبائی دارالحکومت لاہورکے حلقہ این اے 133 میں جلسہ عام کرے گی ، اس حلقے میں پی پی چیئر مین بلاول بھٹو زرداری خطاب کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو کی طرف سے خطاب میں اہم اعلان اورآئندہ کی حکمت عملی کا اعلان کیا جائے گا، آصف زرداری اور بلاول بھٹو باری باری لاہورکے دورے کریں گے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو شہید کی برسی کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ 5 جنوری کو حکومت کے خاتمے کی بنیاد لاہور میں رکھیں گے۔