پشاور:میئر پشاورکے ٹکٹ کی فروخت کا الزام لگانے پرگورنر خیبرپختونخوا شاہ فرمان نے بھی ارباب محمد علی کو نوٹس بھیج دیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی ارباب شہزاد کے بھتیجے ارباب محمد علی نے الزام عائد کیا کہ بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں میئر پشاورکا ٹکٹ گورنر خیبرپختونخوا شاہ فرمان نے 7 کروڑ روپےکے عوض بیچا تھا جس پرگزشتہ روز وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے مماون خصوصی کامران بنگش نے ارباب محمد علی کو50 کروڑ روپے ہرجانے کا نوٹس بھیجا تھا جبکہ آج گورنر خیبرپختونخوا نے بھی نوٹس ارسال کردیا۔
ترجمان گورنر ہاؤس کے مطابق گورنر شاہ فرمان نے الزامات پرارباب محمد علی کو قانونی نوٹس بھیجا ہے ۔
واضح رہے کہ ارباب محمد علی نے ایک انٹرویو میں گورنر خیبرپختونخوا اور صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن پرمیئر پشاورکا ٹکت فروخت کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔