کراچی:نسلہ ٹاورکیس میں پولیس نے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے آفس پر چھاپہ مارا لیکن کوئی گرفتار عمل میں نہ آئی ۔
نجی ٹی وی کے مطابق کراچی میں نسلہ ٹاورکی تعمیرکے ذمے داران سرکاری افسران کیخلاف اندراج مقدمہ کے بعد پولیس ایس پی انویسٹی گیشن ایسٹ کی سربراہی میں سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے آفس میں پہنچی تاہم کوئی افسرگرفتارنہ کرسکی ۔
ایس پی انویسٹی گیشن ایسٹ کے مطابق نسلہ ٹاورکیس میں ملوث افراد کی موجودگی کی اطلاع ملنے پر پولیس نفری ایس بی سی اے آفس پہنچی اورایف آئی آر میں نامزد ذمے داران کے تعین کیلیے پوچھ گچھ کی گئی ۔پولیس کے عمارت میں داخل ہونے پر افسران و ملازمین خوفزدہ ہو گئے ۔
ایس پی انویسٹی گیشن ایسٹ الطاف حسین کے مطابق پولیس نے عمارت کا گھیراؤ کیا تھا کوئی بھی شخص عمارت سے نہیں بھاگا البتہ کیس میں تاحال کوئی گرفتاری نہیں ہوئی ۔ڈی جی ایس بی سی اے اورڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن نے تمام ڈیپارٹمنٹ کے نام لئے ہیں جو فی الحال نہیں بتائے جا سکتے ۔