اسلام آباد:الیکشن کمیشن آف پاکستان ( ای سی پی ) بلدیاتی انتخابات کے دوران مختلف شکایات پرالیکشن کمشنر خیبرپختونخوا کو تبدیل کردیا ۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمشنر خیبرپختونخوا شریف اللہ خان کو تبدیل کرکے اسلام آباد رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔بلدیاتی انتخابات کے دوران دھاندلی اورانتظامی حوالے سے متعدد شکایات موصول ہوئی تھیں جبکہ لڑائی جھگڑے اور فائرنگ کے واقعات بھی پیش آئے تھے۔شریف اللہ خان کی جگہ عبدالرزاق کو نیا الیکشن کمشنر خیبرپختونخوا تعینات کردیا گیا ہے۔