اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ نوازشریف جب سعودی عرب گئے تھے تو تب بھی یہی کہا جاتارہا کہ اب آ رہے ہیں ، اب آ رہے ہیں، جب تک سمجھوتہ نہیں ہو گیا یہی سنتے رہے۔
وزیراعظم عمران خان پارلیمنٹ ہائوس پہنچے تو میڈیا نمائندوں نے انہیں گھیرلیا ، صحافی نے سوال کیا کہ وزیراعظم صاحب حکومت مشکل میں نظر آ رہی ہے ؟ جس پر عمران خان نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ یہ سوال تم نے کتنی بار پوچھا ہے ، ہر تین مہینے کے بعد کہا جاتا ہے کہ حکومت مشکل میں ہے ۔
ایک اور صحافی نے سوال کیا کہ کہا جارہاہے کہ نوازشریف وطن واپس آ رہے ہیں، عمران خان نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ نوازشریف سعودی عرب گئے تب بھی کہا جاتا رہا تھا کہ اب آ رہے ہیں کہ اب آ رہے ہیں ، جب تک سمجھوتہ نہیں ہو گیا یہی سنتے رہے ۔عمران خان کا مختصر گفتگو میں کہناتھا کہ شہبازشریف کی تقریر نہیں بلکہ جاب اپیلی کیشن ہوتی ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos