دبئی: انڈر 19 ایشیا کپ کے پہلے سیمی فائنل میں سری لنکا نے پاکستان کو شکست دیدی۔148 رنزکے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی ٹیم125رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی۔
سری لنکا نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا، سری لنکا کی ٹیم 44 اعشاریہ 5 اوورز میں 147 رنز پرآل آؤٹ ہوگئی اور پاکستان کو148رنز کا ہدف دیا تھا۔پاکستان کی جانب سے فاسٹ بولر ذیشان ضمیر نے چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
دوسرے سیمی فائنل میں بھارت نے بنگلا دیش کو جیت کے لیے 244 رنز کا ہدف دیا ہے،بنگلہ دیش نے جوابی بیٹنگ کرتے ہوئے5وکٹوں کے نقصان پر60رنز بنا لیے ہیں۔