لاہور:نیب نے ایل ڈی اے پلاٹوں کی تقسیم کے معاملے پر نواز شریف کے خلاف تحقیقات بند کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہا کہ سابق ڈی جی نیب لاہورسلیم شہزادنےانویسٹی گیشن بندکرنےکی منظوری دی ، نیب لاہورنےحتمی فیصلے کیلیے فائل چیئرمین قومی احتساب بیورو کو بھجوارکھی ہے، تحقیقاتی ٹیم نےانکوائری رپورٹ میں انویسٹی گیشن بند کرنے کی سفارش کی تھی، نواز شریف کیخلاف 3 اپریل 2000 کوشکایت موصول ہوئی۔
نواز شریف پروزیر اعلیٰ پنجاب کی حیثیت سےقریبی لوگوں میں پلاٹ بانٹنےکا الزام تھا، سابق ڈی جی نیب لاہورشہزادسلیم نےانویسٹی گیشن بندکرنےکی منظوری دی ۔