لاہور:وزیر اعظم عمران خان نے گورنر ہاؤس لاہور میں صحت کارڈ تقسیم کرنے کی تقریب کے دوران خطاب میں کہا کہ وقت بتائے گا کہ میٹرو ٹرین ملک کو زیادہ فائدہ دیتی ہے یا صحت کارڈ ۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ صحت کارڈز ہماری حکومت کا بہترین اقدام ہے، مارچ تک 3 کروڑ خاندان اس سہولت سے مستفید ہوں گے۔ صحت کارڈ سے ہسپتالوں کانیٹ ورک پھیل جائےگا،مارچ تک پنجاب کےتمام گھرانوں کوصحت کارڈ مل جائےگا،نجی شعبہ اب خوداسپتال بنائےگا، پاکستان میں خاموش انقلاب آرہاہے۔
انہوں نے کہا کہ ایشین ٹائیگرتوریاست مدینہ کےمقابلےمیں کچھ بھی نہیں،نچلےطبقےکوکامیاب پاکستان پروگرام کےتحت بلاسودقرض دیئے ، شہروں میں 5 لاکھ روپے تک بغیر سود کاروبارکیلئےقرض دےرہےہیں،20لاکھ خاندانوں کوبغیرسود قرض دیا، احساس راشن کےتحت 54 فیصدگھرانوں کوسستی اشیادےرہےہیں۔
انہوں نے کہا کہ ماضی میں کسی حکومت نے اتنے انقلابی فیصلے نہیں کیے۔ پنجاب کے ہر خاندان کو صحت کارڈ ملے گا جس کے ذریعے 10لاکھ روپے تک کسی بھی ہسپتال میں علاج کرایا جا سکتا ہے، میں نے پہلی بار برطانیہ میں فلاحی ریاست دیکھی جس میں ریاست کے کمزور طبقے کیلئے احساس ہوتا ہے۔ یورپی ممالک میں فلاحی ریاست کا ماڈل نظر آتا ہے لیکن مسلم دنیا اس سےمحروم ہے، فلاحی ریاست عوام کی تمام ضروریات پوری کرتی ہے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ بیرون ملک پاکستانیوں سےپوچھیں فلاحی ریاست کیا ہوتی ہے، ہم نےتقاریر میں اسلام کابڑانام لیامگراس کی تعلیمات پرنہیں چلے۔