کل رات تک سسٹم کے زیراثر سندھ کے بیشتر مقامات پر بارش رہےگی۔فائل فوٹو
کل رات تک سسٹم کے زیراثر سندھ کے بیشتر مقامات پر بارش رہےگی۔فائل فوٹو

محکمۂ موسمیات نے بارش اور برفباری کی پیش گوئی کردی

محکمۂ موسمیات نے اگلے ہفتے سے بارش اوربرفباری کی پیش گوئی کردی۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا سلسلہ 2 جنوری کی شام سے ملک کے مغربی اور بالائی علاقوں میں داخل ہوگا۔

نئے سال میں 2 سے 6 جنوری 2022ء کے دوران کراچی، کوئٹہ، زیارت، پشین، بارکھان اور راجن پورمیں 3 سے 7 جنوری کے دوران تیز ہوا کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، راولپنڈی، کشمیر، گلگت، سوات، مانسہرہ، پشاور، اٹک، لاہور اور جہلم میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

اس دوران مری، کوئٹہ، زیارت، پشین، گلیات، ناران، کاغان، ہنزہ، سوات اور مالم جبہ میں شدید برف باری کی پیش گوئی بھی کی گئی ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق 3 سے 5 جنوری کے دوران موسلا دھار بارش کے باعث ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔

محکمۂ موسمیات کا یہ بھی کہنا ہے کہ 4 سے 6 جنوری کے دوران شدید برف باری سے پہاڑی علاقوں میں راستے بند ہونے کا خدشہ بھی ہے۔