مہنگائی اپنے عروج پرہے کسی کوکوئی شک نہیں ہونا چاہیے۔فائل فوٹو
 مہنگائی اپنے عروج پرہے کسی کوکوئی شک نہیں ہونا چاہیے۔فائل فوٹو

حکومت کا شہبازشریف کے خلاف لاہورہائی کورٹ جانے کا فیصلہ

اسلام آباد:وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ حکومت شہباز شریف کے خلاف لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کرے گی۔

برطانوی نشریاتی ادارے سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ حکومت نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کیا ہے، حکومت شہباز شریف کے خلاف لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کرے گی۔

وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کو علاج کی غرض سے لندن بھیجے جانے کے عدالتی فیصلے میں شہباز شریف کی جانب سے ایک بیان حلفی جمع کرایا گیا تھا، جس میں انہوں نے اپنے بھائی کی پاکستان واپس آنے سے متعلق ضمانت دی تھی۔

عدالت عالیہ کواس حوالے سے ازخود نوٹس لیتے ہوئے میاں شہباز شریف کو طلب کرنا چاہیے تھا، لیکن ابھی تک لاہور ہائی کورٹ کی طرف سے اس معاملے پر کوئی کارروائی نہیں ہوئی، اس لیے وفاقی حکومت نے اس ضمن میں قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کے خلاف عدالتی کارروائی کے لیے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دینے کا فیصلہ کیا ہے۔