نیپرا نے کے الیکٹرک کے صارفین کیلیے بجلی 4روپے 89 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔فائل فوٹو
 نیپرا نے کے الیکٹرک کے صارفین کیلیے بجلی 4روپے 89 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔فائل فوٹو

کے الیکٹرک نے بجلی کی قیمت میں اضافے کی درخواست کر دی

کراچی کو بجلی کے تقسیم کار ادارے کے الیکٹرک نے بجلی کی قیمت میں31 پیسہ فی یونٹ اضافے کی درخواست کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ نومبر میں فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز کی درخواست جمع کروائی گئی ہے، نیپرا کی سماعت میں جولائی تا ستمبر سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ پر بھی شنوائی ہوگی۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے نتیجے میں اضافے کا اثر صارفین پر نہیں پڑتا، بلوں میں 5.50 روپے کے اضافے کی خبریں گمراہ کن ہیں۔ کے الیکٹرک کی جانب سے 31 پیسہ فی یونٹ اضافے کی درخواست دائرکی گئی ہے۔

ترجمان کی جانب سے مزید کہا گیا کہ اضافے کی درخواست ایندھن کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے کی گئی، ایندھن کی قیمتوں میں کمی کےاثرات صارفین تک منتقل کیے جاتے ہیں۔