کراچی والوں کیلیے بجلی 5 روپے 50 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنےکی کے الیکٹرک کی درخواست پر نیپرا آج سماعت کرے گا۔
کے الیکٹرک کی جانب سے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 5روپے 50 پیسے کا اضافہ سہ ماہی اور ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مانگا گیا ہے۔
کے الیکٹرک کی جانب سے کہا گیا ہے کہ جولائی سے ستمبر2021 کی فیول ایڈجسٹمنٹ کیلیے بجلی پانچ روپے 18 پیسے فی یونٹ مہنگی جبکہ نومبر2021 کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 32 پیسے فی یونٹ مہنگی کی جائے ۔
نیپرا آج کے الیکٹرک کی درخواست پر سماعت کرے گا جس کے بعد کراچی والوں کی قسمت کا فیصلہ کیا جائے گا۔