محمد حفیظ نے 2018 میں ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لی تھی۔فائل فوٹو
محمد حفیظ نے 2018 میں ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لی تھی۔فائل فوٹو

محمد حفیظ نے ون ڈے اورٹی 20 کرکٹ کو بھی خیر باد کہہ دیا

لاہور:قومی کرکٹرمحمد حفیظ نے ٹیسٹ کے بعد ون ڈے اورٹی 20 کرکٹ کو بھی خیر باد کہہ دیا،انہوں ریٹائرمنٹ کا اعلان پریس کانفرنس میں کیا۔

انہوں نے کہا کہ اپنے کیرئیراور کامیابی سے بہت خوش ہوں،میری کامیابی پاکستان کی کامیابی ہے،کبھی پیسے کے لالچ میں نہیں کھیلا،ہمیشہ ملک کا مفاد سامنے رکھا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر محمد حفیظ نے ٹیسٹ کے بعد ون ڈے اورٹی 20 سے بھی ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کیا ہے۔محمد حفیظ نے 2018 میں ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لی تھی۔

18 سال کے کرکٹ کیرئیر میں محمد حفیظ نے55 ٹیسٹ ،218ون ڈے اور119ٹی 20 انٹرنیشنل میچز کھیلے۔ محمد حفیظ نے32مرتبہ مین آف دا میچ اور9 بارمین آف دا سیریز کا اعزاز حاصل کیا۔

محمد حفیظ فرنچائز کرکٹ کھیلتے رہیں گے۔ محمد حفیظ پی ایس ایل میں لاہورقلندرز کی ٹیم میں شامل ہیں۔