عیسیٰ خیلوی کو سیکیورٹی کے حصار میں ہال سے باہر لے جایا گیا۔فائل فوٹو
عیسیٰ خیلوی کو سیکیورٹی کے حصار میں ہال سے باہر لے جایا گیا۔فائل فوٹو

شو میں بدمعاش گھس آئے۔عطا اللہ عیسی خیلوی محفوظ رہے

مانچسٹر:عطا اللہ عیسی خیلوی کا کنسرٹ بد نظمی اورہنگامے کی نذر ہوگیا جس کی وجہ سے  معروف گلوکارکو شو ادھورا چھوڑکرجانا پڑگیا، شرکا نے ایک دوسرے پرکرسیاں اٹھا لیں۔

تفصیلات کے مطابق سیکیورٹی گارڈز نے اسٹیج کے سامنے رقص کرنے پرشرکا کو منع کیا جس پر پاکستانی نوجوانوں اور سیکیورٹی گارڈز میں تلخ کلامی ہوِئی جس کے بعد جھڑپ ہوگئی ۔

Watch: Attaullah Esakhelvi concert turns brawl in London - SAMAA

عینی شاہدین کے مطابق پاکستانی کمیونٹی کے علاوہ بچوں اور فیملیز نے بھی کنسرٹ میں بڑی تعداد میں شرکت کی لیکن ہنگامہ آرائی پرلوگوں کی بڑی تعداد نے آرگنائزرزکے خلاف ہی احتجاج شروع کردیا۔ ہنگامہ آرائی کے بعد عیسیٰ خیلوی کو سیکیورٹی کے حصار میں ہال سے باہر لے جایا گیا۔

دوسری جانب آرگنائزر ذوالفقارعلی مہرنے بتایا کہ عطاء اللہ عیسی خیلوی خیریت سے ہیں ، لڑائی بریڈ فورڈ سے آئے دو بدمعاش گروپس نے شروع کی اور ہنگامہ کرنیوالے نشے میں دھت تھے۔