23مارچ کو مارچ کا اعلان کرنے والے ہوش کے ناخن لیں۔ شیخ رشید

اسلام آباد:وزیر داخلہ شیخ رشید نے 23 مارچ کو مارچ کا اعلان کرنےوالوں پرواضح کرتے ہوئے کہا کہ کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔

اپنے بیان میں وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ 23مارچ کو مارچ کا اعلان کرنے والوں کو ہوش کے ناخن لینے چاہییں،حکومت عوام کے جان ومال کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام کررہی ہے،اپوزیشن ٹولے کے ہاتھ سے وقت ریت کی طرح نکلتا جارہاہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت راولپنڈی کے عوام کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پرحل کررہی ہے، وزیراعظم کی قیادت میں حکومت پہلے سے زیادہ مضبوط ہے،حکومت مدت پوری کرے گی۔