فیصل آباد:وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہےکہ عمران خان غیر جانبدار امپائر پر یقین رکھتے ہیں اور ہم صاف شفاف انتخابات کی طرف جانا چاہتے ہیں۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان میں سیاسی اور معاشی استحکام ہے،سیاسی جماعتوں کو پاکستان کے مسائل کا حل دینا اورپارلیمان کو لوگوں کے مسائل حل کرنا ہیں۔
خیبر پختونخوا میں جے یو آئی کا جیتنا بدقسمتی ہے،پی ٹی آئی کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش پہلے سال سے کی گئی،ہم پر تنقید ہوتی ہے کہ ہم لوٹے گئے پیسے واپس نہیں لاسکے۔
فواد چودھری نے کہا کہ چیئرمین نیب کی تعیناتی ،احتساب اور عدلیہ میں اصلاحات پر اپوزیشن کی تجاویز کا خیر مقدم کریں گے،احتساب کے عمل سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔
فواد چودھری نےکہا کہ ن لیگ اور پیپلزپارٹی کو قومی سیاست کرنی چاہیے، کے پی الیکشن سے زیادہ شفاف انتخابات تاریخ میں نہیں ہوئے،پنجاب میں بھی صاف وشفاف بلدیاتی انتخابات ہونگے،آپ ہارتے ہیں تو کہتے ہیں کہ دھاندلی ہوئی ہے۔