کراچی:مشتری ہوشیار باش!عرب ممالک میں نسوارکو منشیات کی فہرست میں شامل کرلیا گیا، سفر میں ساتھ رکھناجرم قراردے دیا گیا۔
اینٹی نارکوٹکس فورس(اے این ایف) کے مطابق مشرق وسطٰی میں نسوارکومنشیات کی فہرست میں شامل کرلیا گیا ہے،نسوارکے ساتھ عرب ممالک کا فضائی سفرجرم ہوگا۔ کسی بھی مسافرسےنسواربرآمد ہوئی تو وہاں کے قانون کے مطابق سزا دی جائے گی۔
اے این ایف نے پاکستانی مسافروں کوعرب ممالک نسوارنہ لے کرجانے کی ہدایت کردی ہے۔ اس سلسلے میں اے این ایف کی جانب سے ائیرپورٹس پربینرز بھی آویزاں کردیے گئے ہیں۔