انقرہ: سعودی عرب اورترکی کے درمیان اختلافات کی برف پگھلنے لگی،ترک صدر رجب طیب اردوان نے دورہ سعودی عرب کا اعلان کر دیا۔
ترک میڈیا کے مطابق صدر رجب طیب ایردوان آئندہ ماہ فروری میں سعودی عرب کا دروہ کریں گے۔
استنبول میں ایک تقریب کے بعد گیلری میں موجود صحافیوں سے بات کرتے ہوئے صدر ایردوان نے کہا کہ وہ فروری میں سعودی عرب کا دورہ کریں گے جس میں سعودی فرماں روا شاہ سلمان اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کریں گے۔
گزشتہ سال نومبر میں یو اے ای کے ولی عہد نے ترکی کا دورہ کیا تھا اوراس موقع پر صدر رجب طیب اردگان نے کہا ہے کہ وہ فروری میں متحدہ عرب امارات کے دورے کا ارادہ رکھتے ہیں کیونکہ دونوں ممالک برسوں کے کشیدہ تعلقات کو پس پشت ڈالنے کے لیے آگے بڑھ رہے ہیں۔
اس دورے میں ترکی اور متحدہ عرب امارات کے درمیان صدر طیب رجب اردگان اورولی عہد شیخ محمد بن زاید آل نہیان کی موجودگی کئی معاہدے ہوئے تھے۔