کراچی: گورنر سندھ عمران اسماعیل کے بھائی عدنان اسماعیل کے 14سالہ بیٹے کو کتے نے کاٹ لیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق واقعہ ڈیفنس میں عدنان اسماعیل کے رہائش گاہ پر پیش آیا ۔ عدنان اسماعیل نے بتایا کہ سرکاری ہسپتالوں میں گھومتا رہا لیکن کہیں کتے کے کاٹے کی ویکسی نہیں ملی بیٹے کو نجی ہسپتال سے کتے کے کاٹے کی ویکسین لگوائی ۔
واضح رہے کہ کراچی ائیرپورٹ پر بھی کتوں کے گھومنے کی ویڈیو سامنے آچکی ہے ، رن وے پر کتوں کی موجودگی کا اس وقت پتہ چلا جب ایک نجی ایئرلائن کی پرواز اسلام آباد کے لیے ٹیک آف کر رہی تھی۔
This is Karachi airport. Watch the video . Salute to the @official_pcaa @PCAAOfficial @GSKhan_Official #KarachiAirport #Karachi #Kabulairport pic.twitter.com/XtLFeiXPDK
— Muhammad Zareef (@muhammadzareef_) August 28, 2021
پرواز میں موجود ایک مسافر نے کتوں کی ویڈیو بنا لی۔وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کتے رن وے پر آزادنہ گھوم پھر رہے ہیں۔