12 سال کے طالب علموں کو ویکسی نیشن کارڈ کے بغیر داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔فائل فوٹو 
12 سال کے طالب علموں کو ویکسی نیشن کارڈ کے بغیر داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔فائل فوٹو 

اومی کرون کی انٹری ۔ سندھ میں کاروباری اوقات محدود۔ اسکولز بند کرنے پرغور

کراچی:اومی کرون کی انٹری کے بعد کورونا کیسز کا پھیلاؤ تیز ہوگیا۔ محکمہ صحت سندھ نے کاروباری اوقات محدود اور مختلف اضلاع میں اسکولز بند کرنے پرغور شروع کر دیا۔ اسکولوں اورکاروبار بند کرنے کے حوالے سے 2 سے 3 روز میں فیصلہ متوقع ہے۔

‏دوسری جانب محکمہ تعلیم سندھ کی جانب سے نیا تعلیمی سال یکم اپریل 2022 سے شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ محکمہ تعلیم نے رواں سال 2022 میں تعلیمی سرگرمیوں سے متعلق شیڈول تیارکرلیا گیا۔ محکمہ تعلیم کی تفصیلات کے مطابق پہلی سے آٹھویں جماعت کے سالانہ امتحانات 10 سے 20 مارچ تک ہوں گے جبکہ میٹرک کے سالانہ امتحانات 10 مئی سے شروع ہوں گے۔ انٹرمیڈیٹ کے امتحانات 18 جون سے لیے جاٸیں گے۔ محکمہ تعلیم کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال شارٹ سلیبس کے تحت امتحانات لیے گئے لیکن رواں سال مکمل سلیبس میں سے امتحان لیا جائے گا۔

ادھر نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق کورونا وائرس سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 28 ہزار 945 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 12 لاکھ 97 ہزار 865 ہوگئی۔