اسرائیلی فضائیہ نے حادثے کے بعد تمام تربیتی پروازوں کو معطل کردیا۔فائل فوٹو
اسرائیلی فضائیہ نے حادثے کے بعد تمام تربیتی پروازوں کو معطل کردیا۔فائل فوٹو

اسرائیلی فضائیہ کا ہیلی کاپٹرگرکر تباہ۔ دو پائلٹ ہلاک

تل ابیب۔اسرائیلی فضائیہ کا ہیلی کاپٹر پرواز بھرنے کے کچھ دیر بعد ساحل پرگرکر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں دو پائلٹ ہلاک اورایک زخمی ہوگیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیل کا فوجی ہیلی کاپٹر تربیتی پروازکے دوران ہچکولے کھاتے ہوئے زمین بوس بوگیا ،ہیلی کاپٹر حادثے میں زخمی ہونے والا شخص ایک فضائی مبصر تھا جسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

زخمی شخص کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ ہلاک اور زخمی ہونے والوں کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔اسرائیلی فضائیہ نے حادثے کے بعد تمام تربیتی پروازوں کو معطل کردیا اور بحریہ کے پینتھر ہیلی کاپٹرکے استعمال سے بھی روک دیا گیا ہے۔