ٹوبہ ٹیک سنگھ میں گھر میں آتشزدگی سے7 افراد جاں بحق اور4 زخمی ہوگئے۔
ٹوبہ ٹیک سنگھ کی تحصیل پیرمحل کے نواحی گاؤں میں ایک انتہائی افسوس ناک واقعہ پیش آیا جہاں گھر میں گیس لیکج کے باعث آگ لگ گئی جس سے جھلس کر7 افراد جاں بحق اور4 زخمی ہوگئے۔
جہاں محمد حسین نامی شخص کے گھر میں گیس لیکج کے باعث آگ بھڑک اٹھی، گھر کے ایک کمرے میں دس افراد موجود تھے جن میں سے سات موقع پر جاں بحق اور4 زخمی ہوگئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں سکینہ بی بی، مافیہ بی بی، عذرا وحید، حمزہ وحید، آمنہ وحید، افشاں وحید اور رشید شامل ہیں جبکہ 3 زخمیوں محمد حسین اور وحید کو تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
فوری طورپرریسکیو ٹیموں کو اطلاع دی گئی جنہوں نے موقع پر پہنچ کرآگ پرقابو پالیا، آگ سے جھلس کر زخمی ہونے والوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد تحصیل ہیڈ کوارٹرمنتقل کردیا گیا ہے ۔ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں تین خواتین اور4 بچے بھی شامل ہیں۔