پاک افغان سرحد پر باڑضرور مکمل ہوگی۔ترجمان پاک فوج

اسلام آباد:پاک فوج کے ترجمان نے بتایا کہ پاک ایران بارڈرپرباڑلگانےکاکام 71فیصدمکمل ہوچکا ہے ۔  طالبان کی طرف سے پاک افغان بارڈرپرباڑ لگانے کے عمل میں رکاوٹ ڈالنے کی افواہوں کے بعد پاک فوج کے ترجمان نے کہا کہ یہ امن کی باڑ ہے ، ضرور مکمل ہوگی۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے پریس کانفرنس مین بتایا کہ مغربی بارڈر پر 2021 میں صورتحال تشویشناک رہی،اس سال شمالی وزیرستان میں آپریشن کیا گیا، افغانستان سے غیر ملکی افواج کے انخلا کے اثرات پاکستان کی سیکیورٹی پر پڑے، بارڈر مینجمنٹ کے تحت پاک افغان بارڈ پر باڑ لگانے کا کام 94فیصد مکمل ہوچکا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ایک سے دوسری پوسٹ کے درمیان 7سے 8کلومیٹر کا فاصلہ ہے، باڑ لگانے کا مقصد دونوں اطراف کے لوگوں کو محفوظ بنانا ہے، اس باڑ کو لگانے میں ہمارے شہدا کا خون شامل ہے،  یہ امن کی باڑ ہے اور یہ ضرور مکمل ہوگی، پاکستان افغانستان حکومتی سطح پر دونوں طرف ہم آہنگی پائی جاتی ہے۔

میجر جنرل بابر افتخارکا کہنا تھاکہ افغانستان کی موجودہ صورتحال سنگین انسانی المیہ کے جنم دے سکتی ہے، افغانستان کی صورتحال کا اثر پاکستان پر بھی پڑسکتا ہے،  پاکستان کی سیکیورٹی فورسز نے دہشت گرد تنظیموں کا صفایا کیا، انٹیلی جنس ایجنسیوں نے 890تھریٹ الرٹ جاری کیے، 70فیصد ممکنہ دہشتگردی کے واقعات کو روکنے میں مدد حاصل ہوئی۔