لندن :برطانیہ کے ہاؤس آف لارڈزکے سابق رکن لارڈ نذیرکو لڑکی کے ساتھ زیادتی کی کوشش کرنے کا مجرم قرار دے دیا گیا ہے۔
برطانیہ کے ہاؤس آف لارڈزکے سابق رکن لارڈ نذیر کو 1970 کی دہائی میں نوجوان لڑکے پر سنگین جنسی حملے اورلڑکی کے ساتھ زیادتی کی کوشش کرنے کا مجرم قرار دے دیا گیا ہے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق ایک خاتون نے عدالت کو بتایا کہ لارڈ نذیرنے اس پراس وقت حملہ کیا جب وہ 17 سال کے تھے لیکن وہ ان سے بہت کم عمر تھیں۔لارڈ نذیر نے اسی عرصے کے دوران ایک لڑکے پر بھی جنسی حملہ کیا اورعصمت دری کی کوشش کی،وہ ان دو الزامات کے مجرم پائے گئے۔