امریکی شہر فلاڈیلفیا میں ایک عمارت میں آگ لگنے سے اپارٹمنٹ میں موجود بچوں سمیت 13 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔
فلاڈیلفیا فائر ڈیپارٹمنٹ کے ایک اہلکار نے بتایا کہ مرنے والوں میں 7 بچے بھی شامل ہیں۔شہرکے شمال میں واقع ایک پبلک ہاؤسنگ بلاک میں آگ مقامی وقت کے مطابق تقریباً 06:00 بجے لگی۔
ڈپٹی فائرکمشنرکریگ مرفی نے بتایا کہ یہ ان بدترین نذرآتش کے واقعات میں سے ایک ہے جو انہوں نے کبھی نہیں دیکھی تھیں۔انہوں نے کہا کہ 8 دیگر رہائشیوں نے عمارت لوگوں نے خالی کردیں۔ خیال کیا جاتا ہے کہ آگ کے وقت تین منزلہ بلاک میں 26 افراد موجود تھے۔
یہ عمارت حکومت کی مالی اعانت سے چلنے والی فلاڈیلفیا ہاؤسنگ اتھارٹی کی ملکیت ہےاور اسے 1950 کی دہائی سے قانونی طور پر دو اپارٹمنٹس میں تقسیم کیا گیا ہے۔
حکام کا کہنا تھا کہ 2020 میں عمارت کے آخری معائنے میں 4 اسموک ڈیٹیکٹر کام کر رہے تھے لیکن ان میں سے کوئی بھی آگ لگنے کے دوران نہیں بجا۔