لاہور میں فیکٹری ایریا کی حدود سے اغوا چاروں بچیوں کو بازیاب کروالیا گیا۔
ڈی آئی جی آپریشنز نے اپنے ایک بیان میں کہاہے کہ چاروں بچیوں کو بازیاب کروا لیا گیاہے ، پولیس کا کہناہے کہ ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ چاروں بچیاں اپنی مرضی سے محلے کے رکشا ڈرائیور کے گھر گئیں تھیں جہاں سے انہیں بازیاب کروایا گیاہے، رکشا ڈرائیورکو حراست میں لے لیا گیاہے اور مزید تفتیش بھی جاری ہے ۔
ترجمان آپریشنز ونگ پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس نے رکشا ڈرائیورکو حراست میں لے لیا ہے، بچیوں کو عدالت میں پیش کر کے مزید کوئی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
پولیس کا کہناہے کہ بچیوں کو عدالت میں پیش کرتے ہوئے کارروائی کی جائے گی، لڑکیوں کی والدہ نے مقدمہ درج کروایا تھا ۔