اب تک سیکیورٹی فورسزکے 12 اہلکار ہلاک اور353 زخمی ہو چکے ہیں۔فائل فوٹو
اب تک سیکیورٹی فورسزکے 12 اہلکار ہلاک اور353 زخمی ہو چکے ہیں۔فائل فوٹو

قزاقستان میں مظاہرے جاری۔درجنوں افراد ہلاک۔ ہنگامی حالت نافذ

نور سلطان:قزاقستان میں مظاہرے تیسرے روز بھی جاری رہے,مظاہرین کے خلاف آپریشن میں درجنوں افراد ہلاک ہو گئے، ملک بھر میں ہنگامی حالت نافذ کرتے ہوئے انٹرنیٹ کی سروس معطل کردی گئی۔ حکومت کی مدد کے لیے روس نے دستے روانہ کر دیے۔

پولیس کی ترجمان نے کہا ہے کہ انھوں نے اُس وقت مظاہرین کے خلاف اقدامات کیے جب انھوں نے شہر کے پولیس اسٹیشنوں پر قبضہ کرنے کی کوشش کی۔

پولیس کی ترجمان نے کہا ہے کہ جب مظاہرین کی بڑی تعداد نے پولیس کی عمارتوں میں داخلے کی کوشش کی ، مظاہروں میں قریباً 1000 لوگوں کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے جبکہ ہسپتالوں میں 400 زیر علاج ہیں اور62 کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ پرقزاقستان کے کئی علاقوں میں مظاہرے پھوٹ پڑے تھے جن میں حکام کے مطابق اب تک سیکیورٹی فورسزکے 12 اہلکار ہلاک اور353 زخمی ہو چکے ہیں۔

روسی صدر والادی میر پیوتن کے مطابق روسی دستوں کی مدد سے ملک میں ’استحکام‘ لایا جائے گا۔ قزاقستان روس، بیلاروس، تاجکستان، کرغزستان اور آرمینیا کے اتحاد ’سی ایس ٹی او‘ کا رکن ہے۔