اسلام آباد:وزیراعظم نے کہا ہے کہ حکومت اتحادیوں کے ساتھ مل کر5 سال پورے کرے گی، آرمی چیف کو مزید توسیع سے متعلق ابھی سوچا نہیں۔
وزیراعظم عمران خان نے خصوصی گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن تحریک عدم اعتماد لانا چاہتی ہے تو ضرورلائے، آرمی چیف کو مزید توسیع سے متعلق ابھی سوچا نہیں، نومبرکافی دور ہے، میرے فوجی قیادت کے ساتھ تعلقات مثالی نوعیت کے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت کی سب سے بڑی ناکامی احتساب کا نہ ہونا ہے، تمام تر شواہد کے باوجود یہ لوگ بچ نکل رہے ہیں، شہباز شریف کے خلاف ٹھوس ثبوت موجود ہیں، کیا کوئی انکار کر سکتا ہے شہباز شریف نے کرپشن نہیں کی۔