لاہور:پیپلزپارٹی اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصرکو ہٹانے کے لیے متحرک اورن لیگ سے تعاون کرنے کو بھی تیار ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی زیرصدارت پی پی پی کور کمیٹی کا اجلاس بلاول ہاؤس میں ہوا جس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال اور پیپلزپارٹی کی حکومت مخالف تحریک کے حوالے سے لائحہ عمل کو حتمی شکل دی گئی، جبکہ حکومت مخالف تحریک کے حوالے سے سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی اور فیڈرل کونسل کے اجلاسوں میں مشاورت کے بعد دی گئی تجاویز کو حتمی شکل دینے پرغورکیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں ہونے والے پی پی پی کورکمیٹی کے اجلاس میں ملک گیر احتجاج کے حوالے سے لائحہ عمل پر بات چیت کی گئی۔
ذرائع کا کنا ہے کہ پیپلزپارٹی اراکین پی پی اسپیکر اسمبلی اسد قیصر کے رویے سے نالاں ہیں، اوراسپیکر قومی اسملبی اسد قیصر کو ہٹانے کے لیے (ن) لیگ سے تعاون کرنے کو بھی تیار ہیں، جبکہ ہم خیال جماعتوں سے بھی رابطے کیے جائیں گے۔