کسٹم نے سبزیوں میں اسمگل کی گئی 3 کروڑکی غیرملکی شراب ضبط کرلی

 رپورٹ: عمران خان :
کراچی: پاکستان کسٹمزانفورسمنٹ کلکٹریٹ کراچی  کو خفیہ اطلاع ملی کہ اسمگلرز سبزی کی آڑ میں بلوچستان سے کراچی غیر ملکی شراب اسمگل کرنے کی کوشش کریں گے،اس اطلاع پراینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن کے موچکوچیک پوسٹ پر تعینات عملے کو مزید متحرک رہنے اوربلوچستان سے آنے والی مال بردارگاڑیوں اور بسوں کی خصوصی طورپر نگرانی اور تلاشی کی ہدایات جاری کیں۔
اس سلسلے میں گزشتہ شب کو دوران چیکنگ موچکو چیک پوسٹ پر تعینات ASO انفورسمنٹ کے عملے نے ایک مزدا ٹرک جس میں سبزی (بیگن) لوڈ تھی کو روک کراس کی مکمل تلاشی لی تو سبزی کے نیچے چھپائے گئے غیر ملکی شراب کے 90 کارٹنز جن کو پولی پروپلین بیگزاورگنی بیگز میں پیک کیا گیا تھا برآمد ہوئے ،برآمد  شدہ کارٹنز کی تفصیلی جانچ پڑتال کی گئی تو (27000000) دو کروڑ 70 لاکھ  روپے مالیت کی مختلف برانڈ کی 1080 بوتل شراب برآمد ہوئی۔
 ٹرک میں سوار دو ملزمان کو گرفتارکرکے مجازعدالت سے ریمانڈ حاصل کیا گیاہے گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش کی جارھی ہے، اسی طرح ایک اور کارراوائی میں DHA کراچی  میں ایک کار سے 3000000 لاکھ روپے مالیت کی 160بوتل شراب اور2000000 لاکھ روپے مالیت کی گاڑی ضبط   کرکے کارسوار ملزم کو گرفتارکیا ہے دونوں شراب کے کیسزکی کل مالیت(32000000) تین کروڑ بیس لاکھ روپے ہے۔