کراچی : محکمۂ موسمیات کے مطابق شہر قائد میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ بارش کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں 28 اعشاریہ 2 ملی میٹر اورسب سے کم بارش ڈی ایچ اے میں 5 اعشاریہ 8 ملی میٹر ریکارڈ ہوئی۔
محکمۂ موسمیات نے بتایا ہے کہ نارتھ کراچی میں 18، گلشنِ معمار میں 16 اعشاریہ 9، اورنگی ٹاؤن میں 16 اعشاریہ 2 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
پی اے ایف مسرور بیس پر15، ناظم آباد میں 13 اعشاریہ 8، یونیورسٹی روڈ پر 13 اعشاریہ 7 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔
پی اے ایف فیصل بیس پر 12، گلشنِ حدید میں 9، کیماڑی میں 8 اعشاریہ 7، سعدی ٹاؤن میں 8 اعشاریہ 5، اولڈ ایئر پورٹ اور جناح ٹرمینل پر 7 اعشاریہ 8 اور قائد آباد میں 7 اعشاریہ 2 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
محکمۂ موسمیات نے یہ بھی بتایا ہے کہ شہر میں سب سے کم بارش ڈی ایچ اے میں 5 اعشاریہ 8 ملی میٹر ریکارڈ ہوئی۔