کوئٹہ میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ ( سی ٹی ڈی ) نے مشرقی بائی پاس پرکارروائی کرتے ہوئے 6 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے تھا جبکہ ہلاک ہونے والے دہشتگرد اصغر کے سر کی قیمت 20 لاکھ روپے تھی ۔ سی ٹی ڈی نے دہشتگردوں کے ٹھکانے سے اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد کر کےقبضے میں لے لیا۔
واضح رہے کہ کچھ روز قبل پولیس ، سی ٹی ڈی اور سیکیورٹی فورسز نے مشترکہ آپریشن کے دوران کالعدم تنظیم کے اہم کمانڈر شاہ زیب اور دنیال کو بھی ہلاک فائرنگ کے تبادلے کے دوران ہلاک کر دیا گیا ۔ یہ آپریشن ڈیرہ اسماعیل خان میں ٹانک کے علاقے میں کیا گیا تھا۔