لندن:مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ سابق جج اور چیف جسٹس ثاقب نثاراورکھوسہ صاحب نے جسے صادق اورامین کا سرٹیفکیٹ دیا تھا وہ سب سے بڑا چور ثابت ہوا، عمران خان تو بنارسی ٹھگوں کا بھی باپ نکلا۔
لندن میں میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اللہ کی قدرت ہے، وقت لگا لیکن سچ سامنے آگیا، ن مجھے تو بیٹے سے 10 ہزار درہم نہ لینے پر زندگی بھر کیلیے نااہل قرار دیا، پارٹی صدارت سے ہٹایا اور جیل میں ڈال دیا تھا،اتنی بڑی چوری اور ڈاکہ تو اس سے پہلے پاکستان کی تاریخ میں نہیں ڈالا گیا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ اتنی بڑی چوری کرنے والوں کو اب اللہ قوم کے سامنے بے نقاب کر رہا ہے، عمران خان کی چوری کی سزا مہنگائی کی صورت میں پوری قوم بھگت رہی ہے۔