میچ کے آخری 10 اوورز میں آسٹریلیا کو جیت کے لیے دو وکٹیں درکار تھیں ۔فائل فوٹو
میچ کے آخری 10 اوورز میں آسٹریلیا کو جیت کے لیے دو وکٹیں درکار تھیں ۔فائل فوٹو

انگلینڈ چوتھے ٹیسٹ میچ میں شکست سے بچ گیا

سڈنی:ایشز سیریز میں انگلینڈ چوتھے ٹیسٹ میں آسٹریلیا کے خلاف میچ میں شکست سے بچ گیا۔

ایشز سیریز میں آسٹریلیا کے ہاتھوں انگلینڈ کی شکستوں کا سلسلہ چوتھے ٹیسٹ میں ٹوٹ گیا اور مہمان ٹیم صرف ایک وکٹ سے میچ کو ڈرا کرنے میں کامیاب ہوگئی۔

سڈنی میں کھیلے جانے والے ٹیسٹ میچ کے آخری دن کا اختتام ہوا تو انگلینڈ کو جیتنے کے لیے 117 رنز درکار تھے اور آسٹریلیا کو جیتنے کے لیے صرف ایک وکٹ چاہیے تھی۔

میچ کے آخری 10 اوورز میں آسٹریلیا کو جیت کے لیے دو وکٹیں درکار تھیں ۔انگلش فاسٹ باولر سٹیورٹ بروڈ، جیک لیچ اور جمی اینڈرسن 388 رنز کے تعاقب میں آسٹریلیا کی جیت خلاف دیوار بن کر کھڑے ہوگئے۔

اسٹیورٹ بروڈ نے دوسری اننگز میں 35 گیندوں پرآٹھ، جیک لیچ ن 34 گیندوں پر24 اور جمی اینڈرسن نے چھ گیندیں کھیل کرکوئی رن نہیں بنایا۔

انگلینڈ کی جانب سے زیک کرولی 77 رنز، بین سٹوکس 60 اور جونی بیرسٹو 41 رنز بناکر دوسری اننگز میں ٹاپ اسکوررز رہے۔

آسٹریلیا نے اپنی پہلی اننگز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر416 رنز بناکر اننگز ڈیکلیئر کردی تھی۔ جس کے جواب میں انگلینڈ کی ٹیم صرف 294 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی تھی۔