ملک بھر میں کورونا سے 3 افراد جاں بحق ہوگئے

اسلام آباد۔ملک بھر میں کورونا  سے 3 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 28 ہزار 972 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 13 لاکھ 5 ہزار 707 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمارکے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 649 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 4 لاکھ 48 ہزار91، سندھ میں 4 لاکھ 87 ہزار 668، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 81 ہزار 757، بلوچستان میں 33 ہزار 659، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 432، اسلام آباد میں ایک لاکھ 9 ہزار 396 جبکہ آزاد کشمیر میں 34 ہزار 704 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک بھر میں اب تک 2 کروڑ 38 لاکھ 47 ہزار 572 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 45 ہزار 2 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 12 لاکھ 58 ہزار 987 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 617 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 3 افراد جاں بحق ہوئے، جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 28 ہزار 972 ہوگئی۔ پنجاب میں 13 ہزار 80، سندھ میں 7 ہزار 681، خیبرپختونخوا میں 5 ہزار 943، اسلام آباد میں 967، بلوچستان میں 367، گلگت بلتستان میں 186 اورآزاد کشمیر میں 748 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔