اسلام ااباد:سپریم کورٹ بارایسوسی ایشن نے تاحیات نااہلی کے خلاف درخواست تیارکرلی جوجلد ہی سپریم کورٹ میں دائرکی جائے گی ۔
نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ سپریم کورٹ میں آئین کے آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت تاحیات نااہلی کے معاملے میں اہم پیشرفت سامنے آ رہی ہے ،سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے تاحیات نااہلی کے خلاف درخواست تیارکرلی جس میں موقف اختیارکیا گیاہے کہ کسی بھی امیدوارکی انااہلی عدالت میں چیلنج کیے گئے الیکشن کی حد تک کی جائے ،از خود نوٹس اور سپریم کورٹ کے خصوصی اختیارات سے متعلق مقدمات میں اپیل کا حق دیا جائے ،کسی امیدوار کو تاحیات نااہل قرار دینا بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے ۔
درخواست کے مطابق غلطی کرنے والوں کو نظرثانی اورمعافی کا حق نہ دینا اسلامی تعلیمات کے بھی خلاف ہے ، درخواست میں سابق وزیراعظم نوازشریف اورعمران خان کے مقدمات کا حوالہ دیا گیا ،سپریم کورٹ بارنے درخواست میں وفاقی حکومت کو فریق بنایا ہے۔