آسٹریلوی عدالت نے ٹینس کھلاڑی نوواک جوکووچ کو رہا کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اگر کھلاڑی کو ڈیپورٹ کر دیا جاتا تو وہ 3 سال تک آسٹریلیا نہیں آ سکتے تھے۔
ٹینس اسٹار اب آسٹریلیا میں گرینڈ سلیم ٹائٹل کے دفاع کرسکیں گے، یاد رہے جوکووچ آسٹریلین اوپن میں شرکت کے لئے میلبرن پہنچے تھے تو ائیر پورٹ حکام نے انہیں ویکسین سے استثنیٰ اور غلط ویزے کی بنیاد پر داخلے سے روک دیا تھا۔
واضح رہے کہ آسٹریلین اوپن میں شرکت کرنے والے تمام کھلاڑیوں اور عملے کیلیے ویکسینیٹڈ ہونا ضروری ہے یا پھران کے پاس کسی آزاد پینل کے ذریعے استثنیٰ ہونا چاہیے تھا۔