ینگون:میانمارکی عدالت نے نوبیل انعام یافتہ اور سابق رہنما آنگ سان سوچی کومزید 4 سال قید کی سزا سنا دی جس کے بعدمختلف مقدمات میں انہیں مجموعی طورپر100 سال سے زائد قید کی سزا سنائی جا چکی ہے ۔
نجی ٹی وی نے خبرایجنسی کے حوالے سے بتایا کہ میانمارکی عدالت نے آنگ سان سوچی کو بغیر لائسنس واکی ٹاکیز رکھنے کے الزام میں 4 سال قید کی سزا سنائی ہے، آنگ سان سوچی کے خلاف 11 مقدمات زیر سماعت ہیں جبکہ ابھی تک انہین مجموعی طور پرمختلف مقدمات میں 100 سال سے زیادہ قید کی سزا سنائی جا چکی ہے ۔
خبرایجنسی کے مطابق گزشتہ ماہ بھی میانمار کی عدالت نے آنگ سان سوچی کو 4 سال قید کی سزا سنائی تھی ۔