کراچی:شاہ زیب قتل کیس میں مرکزی مجرم شاہ رخ جتوئی سے متعلق اہم انکشافات سامنے آگئے۔ ذرائع کے مطابق شاہ رخ جتوئی کئی ماہ سے جیل کے بجائے نجی ہسپتال میں شاہانہ زندگی گزار رہا ہے۔میڈیا پرخبریں چلنے کے بعد انہیں ہسپتال سے ڈسچارج کرکے جیل منتقل کردیا گیا۔
ذرائع کے مطابق شاہ رخ جتوئی گزری میں واقع غیر معروف نجیہاسپتال میں رہ رہا ہے۔ شاہ رخ جتوئیہ ہسپتال کی بالائی منزل پر شاہانہ زندگی گزار رہا ہے۔
قمر الاسلام نامی نجی ہسپتال کی بالائی منزل شاہ رخ جتوئی کے خاندان نے کرائے پر حاصل کر رکھی ہے۔ شاہ رخ جتوئی کو پرائیویٹہاسپتال میں محکمہ داخلہ سندھ کے حکم پر منتقل کیا گیا۔
محکمہ داخلہ جیل سے پرائیوٹہاسپتال منتقل کرنے کے پیچھے سندھ کی اعلیٰ شخصیت کا ہاتھ ہے۔ شاہ رخ جتوئی سزا یافتہ مجرم اور قیدی کے بجائے عام انسانوں والی زندگی گزار رہا ہے۔
خیال رہے شاہ رخ جتوئی نے شاہ زیب خان کو دسمبر 2012 میں فائرنگ کرکے قتل کر دیا تھا۔