اسلام آباد:وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کا بس چلے تو سانحہ مری کی ذمے داری سندھ حکومت پر ڈال دے۔
صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے کہا کہ حکومت مری سانحے کی ذمہ داری لینے کے لئے تیار نہیں، حکومت کبھی کہتی ہیں مری میں جو ہوا وہ طوفان کی وجہ سے تھا، حکومت کبھی کہتی ہے سانحہ مری اللہ تعالی نے کر دیا۔
مراد علی شاہ نے کہا کہ کچھ وزرا نے کہا کہ لوگ مری گئے کیوں؟ ان کا بس چلے تو یہ سانحہ مری کی ذمہ داری بھی ہم پہ ڈال دیتے، ان کا کام ہی یہی ہے کہ یہ سارے مسائل کا ملبہ ہم پہ ڈالیں۔
وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ میں مخالفت برائے مخالفت نہیں کرتا، وفاق کے ساتھ بعض ملاقاتوں میں شدید گرما گرمی ہوئی ہے، وفاق کے فیصلے درست ہیں، میں ان کو سپورٹ کرتا ہوں۔