آصف زرداری نے ان ہائوس تبدیلی کی کامیابی کا اشارہ دیدیا

اسلام آباد: احتساب عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں آصف زرداری نے ان ہائوس تبدیلی کی کامیابی کا اشارہ دیدیا۔

حتساب عدالت کے باہرصحافی نے آصف زرداری سےان ہائوس تبدیلی سے متعلق سوال کیا جس پر سابق صدر نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ان ہائوس تبدیلی کا وقت آ گیا ہے انشاء اللہ کامیاب ہوگی ۔

صحافی نے سوال کیا کہ کیا پیپلز پارٹی دوبارہ پی ڈی ایم کا حصہ بننے جارہی ہے ؟ آصف زرداری نے جواب دیا کہ میں ایسا نہیں سمجھتا ہم اب پی ڈی ایم کا حصہ نہیں بننا چاہتے۔

انہوں نے کہا کہ عوام کے جو حالات ہیں ان میں حکومت سے کچھ نہیں ہو سکتا ، میں تو چاہتاہوں کہ یہ حکومت پہلے دن چلی جائے ، یہ نامعقول ہیں ، ان سے حکومت نہیں چلائی جائے گی اوراب تاریخ نے بھی اسے ثابت کر دیاہے ۔لانگ مارچ سے متعلق آصف زرداری کا کہناتھا کہ مولانا فضل الرحمن پہلے بھی مارچ کرتے رہے ہیں ۔