عمران خان نے وہ تباہی مچائی ہے، جس کی مثال نہیں ملتی۔فائل فوٹو
عمران خان نے وہ تباہی مچائی ہے، جس کی مثال نہیں ملتی۔فائل فوٹو

نواز شریف کی تاحیات نااہلی کے خاتمے کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر

اسلام آباد:قائد مسلم لیگ ن نواز شریف کی تاحیات نااہلی کے خاتمے کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائرکردی گئی ۔

سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی تاحیات نااہلی ختم کرنے کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی گئی ہے، سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر احسن بھون کے ذریعے یہ درخواست کی گئی ہے۔ درخواست میں وفاق کو فریق بنایا گیا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق درخواست میں کہا گیا کہ نااہلی کے اصول کا اطلاق انتخابی تنازعات میں استعمال کیا جائے جبکہ آئین کے آرٹیکل 184 اورآرٹیکل 99 کی تشریح  بھی کی جائے ۔

سپریم کورٹ بارایسوسی ایشن نےدرخواست میں موقف اختیارکیا گیاہے کہ کسی بھی امیدوارکی نااہلی عدالت میں چیلنج کیے گئے الیکشن کی حد تک کی جائے ،ازخود نوٹس اور سپریم کورٹ کے خصوصی اختیارات سے متعلق مقدمات میں اپیل کا حق دیا جائے ،کسی امیدوارکو تاحیات نااہل قرار دینا بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے ۔

خیال رہے کہ 14 اپریل 2018ء کو سپریم کورٹ نے آرٹیکل 62 (1) (ایف) کے تحت نااہلی کی مدت کی تشریح کیس کا فیصلہ سنا دیا، جس کے تحت آئین کی اس شق کے ذریعے نااہل قرار دیے گئے ارکانِ پارلیمنٹ تاحیات نااہل ہوں گے۔