احتساب عدالت نے علی عمران یوسف کی جانب سے نیب کو ریکوری کرنے سے روکنے کی درخواست کو مسترد کردیا۔فائل فوٹو
احتساب عدالت نے علی عمران یوسف کی جانب سے نیب کو ریکوری کرنے سے روکنے کی درخواست کو مسترد کردیا۔فائل فوٹو

شہباز شریف کی بیٹی اورداماد کی جاٸیداد قرق کرنے کا حکم

لاہور:احتساب عدالت نے پنجاب پاور ڈویلپمنٹ کمپنی، ایرا اور سرکاری محکموں کے فنڈز کی خورد برد کے کیس میں شہباز شریف کی بیٹی اورداماد کی جاٸیداد قرق کرنے کا حکم دیدیا۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کے جج نسیم ورک نے پنجاب پاور ڈویلپمنٹ کمپنی، ایرا اور سرکاری محکموں کے فنڈزکی خورد برد کے کیس میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی بیٹی اور داماد کیخلاف تحریری حکم جاری کردیا۔

عدالت نے شہباز شریف کی بیٹی اور داماد کی منقولہ اورغیر منقولہ جائیدادیں قرق کرنے کا حکم دے دیا اور رابعہ عمران اورعمران علی کو اشتہاری قرار دے کر دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔

عدالت نے قرار دیا کہ رابعہ عمران اورعمران علی یوسف کی گرفتاری تک وارنٹ برقرار رہیں گے اور ٹراٸل ان کی گرفتاری کے بعد شروع ہو گا۔

عدالت نے فیصلے میں قرار دیا کہ ملزموں کو اشتہاری قرار دینے سے پہلے پیشی کیلیے 30 روزکی مہلت دی گئی مگر انھوں نے اس رعایت سے فائدہ نہیں اٹھایا،اس لیے مسلسل عدم پیشی کی بنا پر اشتہاری قرار دیکر جائیدادیں قرق کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔