اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت مشترکہ مفادات کونسل کا 49 واں اجلاس ہوا جس میں 7 ویں مردم شماری کی منظوری دی گئی ۔
تفصیلات کے مطابق مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں’’ مردم شماری مانیٹرنگ ‘‘ کمیٹی کے قیام کی منظوری بھی دیدی گئی ہے ۔عمران خان نے مشترکہ مفاداعت کونسل کے مستقل سیکرٹریٹ کے قیام پر اراکین کو مبارک باد دی ، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ مردم شماری سے قبل خانہ شماری کرائی جائے گی ۔
عمران خان کا کہناتھا کہ مشترکہ مفادات کونسل کےاجلاسوں کی تعدادمیں اضافہ کیاجاسکتاہے، کمیٹی مردم شماری کی سرگرمیوں کی نگرانی کرے گی۔ حکومت مردم شماری کاقابل اعتبارڈیٹارکھناچاہتی ہے، ڈیٹاشہریوں کی فلاح وبہبودکےمنصوبےشروع کرنے کیلئے استعمال ہوگا۔ اجلاس میں ڈیجیٹل ٹیکنالوجی،جی آئی ایس مانیٹرنگ سسٹم کےذریعے مردم شماری کرانےکافیصلہ کیا گیاہے۔