اسلام ااباد:وزیراعظم عمران خان نے قومی سلامتی پالیسی پر دستخط کر دیے، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ آئی ایم ایف کی شرائط پرعوام پر بوجھ ڈالنا پڑتا ہے ۔
نیشنل سیکیورٹی پالیسی پاکستان پردستخط کے بعد اپنے خطاب میں وزیر اعظم نے کہا کہ آئی ایم ایف کی شرائط ماننا پڑتی ہیں، اگران کی شرائط مانیں تو سیکیورٹی متاثر ہوتی ہے، ہم نے بڑی محنت سے نیشنل سیکیورٹی پالیسی کومرتب کیا گیا ہے،ہمارے پاس ڈسپلن اور تربیت یافتہ فوج ہے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ نیشنل سکیورٹی پالیسی میں نیشنل سیکیورٹی کو صحیح معنوں میں واضح کیا گیاہے،دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سیکیورٹی فورسز نے بے پناہ قربانیاں دی ہیں،ماضی میں ہم نے ملک کو معاشی طور پر مستحکم نہیں کیا،کوشش ہے کہ ریاست اورعوام ایک راستے پر چلیں،ریاست اپنے کمزورطبقے کی ذمہ داری لیتی ہے۔ تعلیمی نظام بھی قوم بناتی ہے۔