نیب ترمیمی ایکٹ کے بعد رمضان شوگر ملز ریفرنس احتساب عدالت کے دائرہ اختیار میں نہیں آتا۔فائل فوٹو
نیب ترمیمی ایکٹ کے بعد رمضان شوگر ملز ریفرنس احتساب عدالت کے دائرہ اختیار میں نہیں آتا۔فائل فوٹو

ایف آئی اے کی عدالتی دائرہ اختیار کی درخواست منظور

لاہور:بینکنگ جرائم کورٹ لاہورعدالت نے ایف آئی اے کے عدالتی دائرہ اختیارکا اعتراض منظورکرتے ہوئے چالان ایف آئی اے کو واپس کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف اوران کے صاحبزادے حمزہ شہباز کے خلاف منی لانڈرنگ کیس میں عبوری ضمانت اورعدالتی دائرہ اختیارکی سماعت ہوئی، بینکنگ جرائم کورٹ کے جج سردار طاہر صابر نے کیس کی سماعت کی، عدالت میں شہباز شریف کے وکیل نے ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست دائر کی جسے عدالت نے منظور کرلیا، جب کہ حمزہ شہباز شریف نے عدالت کے روبرو پیش ہوکر حاضری مکمل کروائی۔

منی لانڈرنگ کیس میں ایف آئی اے نے بینکرز کو کلین چٹ دے دی، ایف آئی اے کے مطابق منی لانڈرنگ کیس میں بینکرز کا کوئی کردار نہیں۔ بینکنگ جرائم کورٹ کے جج  نے ایف آئی اے کی عدالتی دائرہ اختیار کی درخواست منظورکرلی اور چالان ایف آئی اے کو واپس کردیا، ایف آئی اے نے کیس دوسری عدالت بھجوانے کی استدعا کی تھی۔