کراچی میں تیز اور سرد ہواؤں اور گرد وغبار کے طوفان کے باوجود دھرنا جاری رہا۔فائل فوٹو
کراچی میں تیز اور سرد ہواؤں اور گرد وغبار کے طوفان کے باوجود دھرنا جاری رہا۔فائل فوٹو

بلدیاتی بل کیخلاف جماعت اسلامی کا شارع فیصل پر دھرنا

کراچی: متنازعہ بلدیاتی قانون کے خلاف جماعت اسلامی کا دھرنا 16ویں دن بھی جاری، عوامی شرکت اور جوش و خروش میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے، امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن کا کہنا ہے کہ ٗ آج شارع فیصل پر مارچ و دھرنا ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی کے تحت سندھ حکومت کے متنازع بلدیاتی قانون کے خلاف سندھ اسمبلی کے سامنے جاری دھرنے کے 16ویں روزعوامی شرکت اور جوش و خروش میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے،دھرنے میں مختلف سیاسی،سماجی سمیت مختلف وفود نے شرکت کی۔

ضلع شرقی سے آنے والے قافلے ابوالحسن اصفہانی روڈ،جوہر چورنگی،موسمیات یونیورسٹی روڈ، حسن اسکوائر،شبیر احمد عثمانی روڈ،بیت المکرم مسجدسمیت مختلف چورنگیوں پر دھرنا دیتے ہوئے اسمبلی پہنچے۔ امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن کی قیادت میں اتوار 16 جنوری کو 3بجے دن شارع فیصل احتجاجی مارچ اور دھرنا دیا جائے گا،تمام اضلاع سے قافلوں کی صورت میں گے۔

امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے سندھ اسمبلی کے باہر دھرنے کے سولہویں روز دھرنے کے شرکا اور میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کراچی کی حق تلفی اور اس کے ساتھ ظلم و زیادتی میں ایم کیو ایم،پی ٹی آئی اور پیپلزپارٹی سمیت تمام حکومتی جماعتیں شامل ہیں،کوٹہ سسٹم کے غیر معینہ مدت تک کے اضافے اور جعلی مردم شماری کی منظوری پی ٹی آئی اورایم کیو ایم نے مل کر دی،کراچی کی مردم شماری میں ایک کروڑ سے زائد شہریوں کو گناہی نہیں گیا.

سندھ میں فرینڈلی اپوزیشن کرنے والے وفاق میں حکومت میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج بدترن حالات میں بھی کراچی سندھ سمیت پورے پاکستان کی معیشت چلارہا ہے،جماعت اسلامی کے تحت شہر بھر میں مظاہرے اور ریلیاں نکالی جارہی ہیں،سندھ اسمبلی کے باہر دھرنا جاری رہے گا، آج شارع فیصل پر ایک بڑا احتجاجی مارچ منعقد کیا جائے گا۔