برطانوی شہری کی شناخت 44 سالہ ملک فیصل اکرم کے نام سے ہوئی۔فائل فوٹو
برطانوی شہری کی شناخت 44 سالہ ملک فیصل اکرم کے نام سے ہوئی۔فائل فوٹو

امریکا۔ یہودی عبادت گاہ میں یرغمال بنائے گئے لوگ بازیاب۔ مشتبہ شخص ہلاک

امریکا کی ریاست ٹیکساس میں ایک شخص نے یہودی عبادت گاہ میں گھس کر راہب سمیت 4  افراد کو  یرغمال بنانے والا شخص ہلاک کردیا گیا،  امریکی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ سیکیورٹی اہلکاروں نے یہودی عبادت گاہ میں لوگوں کو یرغمال بنانے والے شخص کو فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا ہے۔

غیر ملکی خبر  رساں ادارے کے مطابق بیت اسرائیل نامی عبادت گاہ میں لوگوں کو یرغمال بنانے کا واقعہ کولی وائل (Colleyville) میں پیش آیا ہے تاہم یہ واضح نہیں ہو سکا کہ یرغمال بنانے والا شخص مسلح تھا یا نہیں۔

واقعہ ایسے وقت پیش آیا ہے جب معبد میں عبادت کا سلسلہ جاری تھا اوراسے براہ راست نشر کیا جارہا تھا تاہم لوگوں کو یرغمال بنائے جانے کا منظر سامنے آتے ہی نشریات روک دی گئیں۔

گورنر ٹیکساس کے مطابق ایک شخص نے یہودی معبد میں راہب سمیت 4 افراد کو یرغمال بنایا، صورتحال پرامریکی صدر جوبائیڈن کو بھی بریفنگ دی گئی۔ سی این این نے تفتیش کاروں کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ مشتبہ شخص ممکنہ طور پرعافیہ صدیقی کو رہا کراناچاہتا تھا۔