سدنی :آسٹریلوی عدالت نے نواک جوکو وچ کی ویزہ منسوخی کے خلاف اپیل مسترد کرتے ہوئے آسٹریلیا سے ڈی پورٹ کرنے کا حکم جاری کردیا۔
تفصیلات کے مطابق سربین اسٹار نواک جوکو وچ کا آسٹریلوی حکومت کی جانب سے دوسری بار ویزہ مستر د کیا گیا تھا تاہم ویزہ منسوخی کے خلاف ٹینس اسٹارکی عدالت میں دائرکی گئی اپیل پر بھی فیصلہ سنا دیا گیا۔
نواک جوکو وچ آسٹریلین اوپن سے باہر ہو گئے ہیں ۔ تین ججوں پر مشتمل فیڈرل کورٹ کے بینج نے مقامی وقت کے مطابق کیس کی سماعت 9 بج کر 30 منٹ پر شروع کی جس کے بعد اب فیصلہ جاری کر دیا گیا۔
خیال رہے کہ آسٹریلین حکام نے کووڈ پروٹوکول کی خلاف ورزی پر نوواک جوکووچ کو حراست میں لیا تھا اوران کا ویزا منسوخ کر دیا تھا۔