بچوں کی پیدائش گائنی سی وارڈ کی ڈاکٹرز کی زیر نگرانی ہوئی۔فائل فوٹو
بچوں کی پیدائش گائنی سی وارڈ کی ڈاکٹرز کی زیر نگرانی ہوئی۔فائل فوٹو

پشاور میں خاتون کے ہاں بیک وقت 6 بچوں کی پیدائش

پشاور: پشاورکے لیڈی ریڈنگ اسپتال کے گائنی وارڈ میں مہمند کی رہائشی خاتون کے ہاں بیک وقت چھ بچوں کی پیدائش ہوئی ہے جس میں پانچ بچیاں اور ایک بچہ شامل ہیں۔

ترجمان لیڈی ریڈنگ اسپتال محمد عاصم کے مطابق مہمند کے رہائشی شخص کی زوجہ کو زچگی کے لیے اسپتال لایا گیا جہاں خاتون نے بیک وقت 6 بچوں کو جنم دیا، ان میں پانچ لڑکیاں اور ایک لڑکا شامل ہیں۔

ترجمان نے بتایا ہے کہ بچوں کی پیدائش گائنی سی وارڈ کی ڈاکٹرز کی زیر نگرانی ہوئی جبکہ نومولود بچوں کو اس وقت نرسری وارڈ میں داخل کیا گیا ہے تاکہ ان کی صحت کے بارے میں تفصیلی معلومات حاصل کی جاسکیں۔

واضح رہے کہ ایل آر ایچ کا گائنی یونٹ صوبے کا سب سے بڑا اور جدید ہونٹ ہے جس میں روزانہ کی بنیاد پر زچگی کے تقریباً 70 کیسز نمٹائے جاتے ہیں۔